کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے تحریک لبیک کے لبیک اقصیٰ مارچ میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے لبیک اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر پنجاب حکومت طاقت کا استعمال نہ کرے۔ مارچ کے شرکاء پر گولیاں چلانے اور تشدد سے گریز کیا جائے، تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صورتحال کو سنجیدگی اور بردباری سے سنبھالا جائے۔تمام معاملات کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حالات کو تحمل اور بردباری سے سنبھالا جائے۔