• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر صائمہ عربین ولاز سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر صائمہ عربین ولاز سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود صائمہ عربین ولاز B-401 سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ افتخار احمد ولد سمیع احمد کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او زبیر نواز کے مطابق متوفی کے گھر والے گزشتہ شب ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے جب وہ واپس آئے تو دروازہ اندر سے لاک تھا۔کئی بار دستک دینے کے باوجود جب دروازہ نہیں کھلا تو چوکیدار کود کر اندر داخل ہوا اور اس نے دروازہ کھولا ۔ گھر کے اندر مقتول کی گولی لگی لاش پڑی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید