• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل عرفات ٹاؤن میں واقع گھر سے ایک بچے کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ایس ایچ او قیصر امتیاز کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ عبدالغنی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی محلے کے دیگر بچوں کے ساتھ جھولے پر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران جھولے کی رسی سے پھندا لگنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ حادثہ ہے یا خودکشی اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید