• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 11 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی جلالپور پولیس نے ملزم غلام فرید سے شراب صدر پولیس نے ملزم آکاش سے 10لیٹر ملزم نقاش سے 10لیٹر ملزم یاسر سے 10لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزم شاہد نذیر سے 10لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم نوید سے 1100گرام ہیروئن شاہ شمس پولیس نے ملزم وسیم سے 10لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 10لیٹر ملزم عید محمد سے 10لیٹر ملزم ثمر عباس سے 10لیٹر اور ملزم اشفاق سے 30ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ۔شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری کی سائیکل لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بی زیڈ پولیس نے 12سالہ لڑکی سے دوکاندار کی مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ۔
ملتان سے مزید