• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا موٹر وے جلالپور سیکشن کا دورہ، مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)جلالپور پیر والہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی بارے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے موٹر وے جلالپور سیکشن کا دورہ کیا اور مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے انہیں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستی کا بھی معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر ہر مستحق خاندان کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور بحالی کے عمل میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید