• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی آبادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےچیئرمین وفاقی وزیر تعلیمڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، جسے بوجھ نہیں بلکہ اثاثہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر اسماعیلی کونسل کے وفد نےکنوینر اسماعیلی کونسل کریم براچہ کی قیادت میں خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی،وفدکے ہمراہ لیگل ایڈوائزر محمد ارسلان راحت علی، تابندہ حاجی والا سمیت دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، شبیر قائم خانی، مرکزی رہنما مسعود محمود سمیت حق پرست ایم پی اے عامر صدیقی اور عادل عسکری نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون، سماجی و تعلیمی ترقی اور شہری مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید