• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن سرکل کراچی FIA سربراہ کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میں ایف آئی اے کے سب سے اہم سرکل اینٹی کرپشن کے سربراہ کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس کا چارج کسی کو نہیں سونپا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اہے رفعت مختار کے احکامات کے تناظر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد جو اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے سربراہ ہیں ان کو عہدے سے فوری طور پر تبادلہ کر کے اسلام آباد کاؤنٹر ٹیررازم ونگ پولیس اسٹیشن تعینات کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سرکل میں تین ماہ کے اندر دو سربراہوں کے تبادلے کیے جا چکے ہیں، پہلے جاوید بلوچ کا تبادلہ اسلام آباد کیا گیا اور یہ عہدہ کافی عرصے خالی رہا پھر ڈیڑھ ماہ قبل محمد علی ابڑو کو اس سرکل میں تعینات کیا گیا اور اب پھر ان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سرکل میں عموما" سیاسی افراد اور ہائی پروفائل شخصیات کے کیسز کی تحقیقات کی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید