• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں 61 سالہ خاتون نے مبینہ زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز2 ایکسٹینشن اسٹریٹ نمبر 12میں واقع فلیٹ سے 61 سالہ صبا زوجہ مصطفیٰ کمال کی لاش ملی جس کی موت مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق متوفیہ 2 شادی شدہ بچوں کی ماں تھی ، خاتون کے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد اس نے دوسری شادی کر لی تھی، پولیس کوواقعے کی اطلاع متوفیہ خاتون کے بیٹے رضوان کی جانب سے دی گئی ، خاتون نے مبینہ طور پرخود کشی کی ہے ، خود کشی کرنے سے قبل ایک خط بھی تحریرکیا جس میں خاتون نے شکوہ کیا ہے کہ کہ ان کے شوہر کروڑپتی ہونے کے باوجود انہیں گزر بسر کرنے کے لیے صرف 30 ہزار روپے دیتے ہیں، خط میں خاتون نے اپنی ازدواجی زندگی میں درپیش مشکلات کا ذ بھی کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید