• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سے ہر طبقہ فکر کی آواز رہی ہے، محمد ابوبکر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں اقلیتی برادری کے ایک وفد نے رکن نگران کمیٹی و سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر اور انچارج اقلیتی امور کمیٹی پطرس یوسف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقلیتی برادری کے مسائل اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو سراہا، اس موقع پر محمد ابوبکر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سے ہر طبقہ فکر کی آواز رہی ہے اور ملک میں مساوی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی کردار ادا کر رہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید