• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطنِ کی بقاء کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی نے کہاہےکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میںپاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج کے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کی سرزمین ہمیشہ ان شہداء کی بدولت محفوظ و آباد رہے گی دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید