• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی کو مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ TLPپر ریاستی مشینری کے استعمال کو فوری بند اور مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے، سرکاری مشینری کے طاقت کے استعمال سے جانوں کے ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ،مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، TLPکی قیادت کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے، ملک پہلے ہی دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے افغان سرحد اور بھارت کی طرف سے دہشت گرد ملک میں حملے کررہے ہیں،پاکستان کی سلامتی ودفاع کیلئے دہشتگردوں کے کیمپوں کوتباہ کرنا ضروری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید