کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفرزون سیکٹر 15-بی کے رہائشیوں کو گزشتہ کچھ عرصے سےبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کا سامنا ہےمکینوں کے مطابق علاقے میں روزانہ رات اور دن میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہوچکی ہے، علاقے میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ متصل کچی آبادی مسکین آباد میں بجلی کی بڑے پیمانے پر چوری کی جا رہی ہےمتعلقہ کےالیکٹرک افسران کے مطابق کچی آبادی کی بلنگ پوری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اس کا اثر سیکٹر15-Bکے مکینوں پر پڑ رہا ہے جبکہ یہاں بلنگ پوری ہورہی ہےمکینوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور پانی کے متعلقہ حکام ، علاقہ ایم این اے ،چیئرمین یونین کونسل ہمارا فیڈر الگ کرائیں اور ہمیں اس مصیبت سے نجات دلائیں ۔