کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ ڈی جے موڑ کے قریب اتوار کو مبینہ طور پر پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ملزم نور حسین عرف نونو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگئے، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ہلاک ملزم کے ایک ساتھی محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا ہلاک و گرفتارملزمان نے 28 ستمبر کومحمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سجّاد نامی شہری کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا ۔