• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، ماں بیٹی اور بچی جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین جاں بحق ، نوجوان زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں50سالہ اسماء زوجہ غلام طارق ،انکی بیٹی 19 سالہ منتہا دختر غلام طارق اور بھتیجی 2 سالہ فریال شایان جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار اویس نامی نوجوان زخمی ہوگیا جو متوفیہ اسماء کا داماد ہے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ متوفین کی میتوں اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کلیم موسیٰ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے اور ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب کے رہائشی تھے،حادثہ صبح سویرے پیش آیا، گاڑی میں سوارافراد ڈرگ روڈ سے ملیر کی طرف جارہے تھے کہ اسٹارگٹ کے قریب گاڑی اچانک فٹ پاتھ سےٹکرانے کے بعد دوسری سڑک پر جا کر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید