• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے پاکستان پر جارحیت عین اس وقت کی جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورہ پر موجود ہیں، عطاء تارڑ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت مشترکہ اعلامیہ پر دفتر خارجہ نے واضح اور دو ٹوک موقف دا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ قابل غور حقیقت ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر جارحیت عین اس وقت کی جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں اور وہاں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

اہم خبریں سے مزید