راولپنڈی(راحت منیر) پولیو کے خلاف سال 2025کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغازآج ہوگا ، دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ہی ملک ہیں جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، 2016سے اب تک579کیسز ، پاکستان میں401اور افغانستان میں178کیس رپورٹ ہوئے، راولپنڈی ڈویژن میں 18 لاکھ 49ہزار721بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر، راولپنڈی،مری،اٹک،چکوال اور جہلم میں 10ہزار418ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔ضلع مری میں 45503بچوں کیلئے563ٹیمیں،جہلم دو لاکھ 28 ہزار908بچوں کیلئے1192ٹیمیں،ضلع چکوال میں دو لاکھ57ہزار229بچوں کیلئے1818ٹیمیں،ضلع اٹک میں تین لاکھ26ہزار157بچوں کیلئے 2221 ٹیمیں جبکہ ضلع راولپنڈی میں نو لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کیلئے4ہزار624ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ زرائع کے مطابق گزشتہ دس برس میں پاکستان میں پولیو کے 401کیس سامنے آئے ہیں۔جس میں سے پنجاب میں29،سندھ97،کے پی کے 198، بلوچستان 74،گلتگ بلتستان سے 2اور اسلام آباد سے ایک کیس رپورٹ ہوا ۔زرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں ستمبر کی آخری پولیو مہم میں راولپنڈی میں انکار کے 464کیس سامنے آئے جن میں صرف89کو کور کیا جاسکا۔ایک لاکھ 39 ہزار 304بچے گھروں یا دیگر جگہوں پر غیر موجود پائے گئے۔جس میں سے ایک لاکھ4ہزار296کو کور کیا جاسکا۔ضلع اٹک میں انکار کے دو کیس تھے دنوں کور ہوگئے۔غیر موجود بچوں کی تعداد 5ہزار 726 تھی۔ صرف688ٹریس نہیں ہو سکے۔سات اضلاع کی پولیو مہم کےتھرڈ پارٹی سروے میں بھی راولپنڈی سب سے آخر پر رہا۔ضلع اٹک کی اوسط کوریج 98فیصد،ڈی جی خان کی 97 اعشاریہ7،رحیم یار خان96،راجن پور96 اعشاریہ3،فیصل آباد 95فیصد، میانوالی 95 اعشاریہ 4فیصد تھی جبکہ راولپنڈی میں92فیصد مہم کامیاب ہوئی۔