• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کیش لیس روڈ میپ، BISP مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیا جائیگا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ قابل رسائی،محفوظ اور سہل بنانے کے لئے وزیر اعظم کیش لیس سٹریٹیجک روڈ میپ کے تحت چند اہم اہداف اور سنگ میل طے کئےگئے ہیں جن کے تحت جون 2026تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال تاجروں میں موجودہ 5 لاکھ تعداد کو بڑھا کر 15 لاکھ کیاجا ئے گا،جون 2026تک ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سالانہ ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب تک کر دی جائے گی ، ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیاجائے گا، تمام جی ٹو جی اور پی ٹو جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تبدیل کیا جائے گا،جون 2026 تک ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سالانہ ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب تک کر دی جائے گی ۔اس کے علاؤہ ڈیجیٹل انڈیکس کا آغازاور اسے ٹریک کرنا،سٹیزن اسلام آباد ایپ پر استعمال کے کیسوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کرنا شامل ہے،ان اہداف کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان اتھارٹی کو فعال کیاجائے گا۔تمام حکومتی سطح کے اور پی ٹو جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تبدیل کیاجائے گا۔
اہم خبریں سے مزید