• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے شہری پریشان، ٹاؤن انتظامیہ بھی خاموش

کراچی(نیوز ایجنسی) کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے شہری پریشان، ٹائون انتظامیہ بھی خاموش۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ کتوں کی بہتات کے باعث فجر کی نماز کیلئے بھی جانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ اب بازار تک پیدل جانا یا بچوں کو کھیلنے کے لئے باہر بھیجنا بھی خطرناک ہوگیا ہے۔این این آئی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لئے وبالِ جان بن گیا ہے، گلی محلوں میں آزادانہ گھومتے کتوں کے باعث شہری، بالخصوص بچے اور خواتین خوف کا شکار ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر کاٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر میں آوارہ کتوں کی آبادی میں بے لگام اضافہ شہریوں کی زندگی کو انتہائی دشوار بنا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ان کے حملوں سے زخمی ہونے اور ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گلیوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ کو آزادانہ گھومتے دیکھنا اب معمول بن چکا ہے، یہ اکثر راہ گیروں، خصوصا بچوں، خواتین اور موٹرسائیکل سواروں کا پیچھا کرتے ہیں۔کتے کے کاٹنے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، رواں سال کے دوران تقریبا دو درجن افراد ریبیز سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید