• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی معیار کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ برسوں سے بند اسکولوں کو فعال بنانےاور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ جیسے عملی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جدید تدریسی ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں گرلز اسکولوں کی تعداد میں اضافہ، اسمارٹ کلاس رومز کے قیام، اور تعلیمی معیار کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے جس سے صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے صوبائی وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیم وہ بنیاد ہے جو ایک باشعور، مضبوط اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تشکیل کرتی ہے ہمارا مقصد یہ ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور علم کی روشنی بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچے۔
کوئٹہ سے مزید