• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے،مشیر ماحولیات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیےکیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے کلائیمیٹ چینج کی وجہ سے بلوچستان کو سیلاب کی شکل میں بے تحاشہ نقصان اٹھانا پڑا ہے مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا محکمہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ، موسمیاتی تبدیلی کا بحران پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
کوئٹہ سے مزید