• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانوں کو اچانک دشمن بناکر پیش کرنا دانشمندی نہیں،مولانا عبدالکبیر شاکر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان و افغانستان کو معمولی تنازعات پر لڑاکر پھر صلح کرانیوالے ہمارے خیرخواہ نہیں افغانستان پاکستان برادر اسلامی ممالک ہیں مہاجرین کی تذلیل ناقابل برداشت ہے یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں وفود سے ملاقات و اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ افغانوں کو اچانک دشمن بناکر پیش کرنا دانشمندی نہیں افغان حکومت بھی غیروں کی باتوں میں آکر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہوگئی ہے جماعت اسلامی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان یکجہتی ، اتحاد اور اخلاص چاہتی ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی رشتے ہیں ان رشتوں کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔ دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے عوام کی مشکلات و مفادات کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان حالیہ کشیدگی غلط فہمی و دشمنوں کی پیدا کردہ ہے ۔ دشمن قوتیں مسلم ممالک بالخصوص پاکستان و افغانستان کو لڑانے کی سازش کررہی ہیں ان سے خبردار رہنا چاہیئے۔
کوئٹہ سے مزید