کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے معاملات بھی رکے ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق کی وجہ ویلیو ایشن میں تاخیرہے جبکہ پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی شمولیت اور لیگ کا طریقہ کار بھی التوا کا شکار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویلیو ایشن کیلئے غیر ملکی کمپنی کا تقرر کیا تھا، جو لیگ اوربعض فرنچائزز کی ویلیو ایشن مکمل کر چکی ہے۔ تاہم ایک سے زائد فرنچائزز کا عدم تعاون ویلیو ایشن میں تاخیر کا باعث بنا ہے ۔ ویلیو ایشن کا مقصد فرنچائزز اور کمرشل رائٹس کی مالیت طے کرنا ہے، اس کے بعد ہی نئی ٹیموں کی قدر کا تعین کیا جائے گا۔ یہ کنٹریکٹ اگست کے آخر میں دیا گیا تھا جسے پانچ ہفتوں میں مکمل ہونا تھا۔