• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر بارو ہاکی، پاک بھارت میچ ڈرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوہر بارو ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کامیچ دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 - 3گول سے ڈرا ہوگیا۔منگل کو آسٹریلیا نے برطانیہ اور ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو زیر کیا ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے فیلڈ گول کے کئی یقینی چانس ضائع کئے ۔ پاکستانی ٹیم دو مرتبہ سبقت کے باجوداسے برقرار نہ رکھ سکی ۔ پانچویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر کپتان حنان شاہد نے پاکستان کو برتری دلادی۔محمد سفیان خان نے دوگول بنائے۔دریں اثناء بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کر یوٹرن لے لیا ۔

اسپورٹس سے مزید