• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے بھی عمران خان کی طرح سہولتیں دی جائیں، اڈیالہ جیل کے قیدی کی ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد (خبر نگار) اڈیالہ جیل میں قید ایک مجرم نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست مجرم محمد عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جو قتل کے مقدمہ میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ متعدد بار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سپیریئر کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دے چکا ہے لیکن اس کی درخواستوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید