تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بدھ کے روز بدعنوانی مقدمے کی تازہ سماعت کے لیے تل ابیب کی عدالت میں پیش ہوئے، یہ مقدمہ مئی 2020 میں شروع ہوا تھا۔وزیرِاعظم اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے رہے جبکہ ان کی کنزرویٹو جماعت لیکود کے کئی وزرا پر مشتمل قافلے کو عدالت جاتے ہوئے مظاہرین کی جانب سے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔