• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کے پی کابینہ منتخب کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ کو دیدیا

پشاور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخواکابینہ چننے کا اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دیدیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے مرکزی قیادت کے ساتھ کابینہ تشکیل پر مشاورت بھی کی ہے، جس کے بعد کچھ وزرا کو تبدیل نہ کیے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔ عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید