• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کی عمران سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لیکر جائینگے‘ کسی صورت میں بھی ہمیں اْن سے ملنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ عمران خان کا حق ہے کہ اْن سے اْن کے رفقا کی ہر جمعرات کو ملاقات ہو، اس حوالے سے عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2024سے عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
اہم خبریں سے مزید