• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: دورانِ و ضو اگر ناک میں پانی ڈالنا بھول جائیں تو کیا وضو ہو جائے گا یا دوبارہ کرنا پڑے گا؟

جواب : جی، وضو ہو جائے گا، دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں، تاہم وضو کے دوران ناک میں پانی ڈالنا اور ناک صاف کرنا سنّت ہے، اس لیے اسے چھوڑنے کی عادت نہیں بنانی چاہیے ۔ (الفتاویٰ الھندیۃ، کتاب الطھارۃ، الباب الأول فی الوضوء، ج : 1، ص : 3 ، ط : رشيديہ)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk