کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ریکارڈ دس وکٹ سے شکست دے کرچوتھی کامیابی حاصل کی اور9پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بنگلہ دیش کو چوتھی شکست ہوئی ۔ جمعرات کووشاکا پٹنم میں آسٹریلیا نے151 گیند قبل 202 رنز بناکر ہدف پورا کرلیا۔ ایلیسا ہیلی نے77 گیندوں پر20 چوکوں کی مدد سے113نا قابل شکست رنز بنائے انہوں نے مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ لچ فیلڈ نے 84رنز 72 گیندوں پرایک چھکے اور بارہ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ بنگلہ دیش نے 9وکٹ پر198 رنز بنائےتھے۔