کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور ٹیسٹ کے آخری دن سیکیورٹی حصار کو توڑ کر پاکستانی ڈریسنگ کی بالکونی میں داخل ہونے والے کم15 سالہ لڑکےکے خلاف گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے لڑکے کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے پر کسی اہلکار یا ملازم کو ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے چوتھے روز بابر اعظم سے آٹو گراف لینے کم عمر مداح حمزہ ساجد دیوار ڈریسنگ روم تک جا پہنچا۔ جس کو پولیس نے اسی وقت حراست میں لے لیا تھا۔