کراچی/بیجنگ (نیوز ڈیسک/ایجنسیاں) چین اور ایران نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے امن کیلئے کرداراداکرنے کی پیشکش کی ہے ۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور افغانستان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک باہمی اختلافات مذاکرات سے حل کریں‘ اسلام دشمن قوتیں مسلم دنیا میں انتشار اور کمزوری پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ امید ہےدونوں پڑوسی دانشمندی سے دوستی اور تعاون کی راہ اختیار کرینگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لیے افسوسناک قرار دیا ۔