• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہام معاہدہ میں جلد توسیع، سعودیہ تسلیم کرے تو دیگر ممالک بھی شامل ہوجائیں گے، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدہ ابراہیمی میں جلد توسیع متوقع ہے ، انہیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی جلد اس امن معاہدے میں شامل ہو جائے گا، سعودی عرب معاہدہ تسلیم کرے تو دیگر ممالک بھی حصہ بن جائیں گے۔ٹرمپ نے امریکی ٹی وی’’ فاکس بزنس نیٹ ورک ‘‘کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا" میری خواہش کہ سعودی عرب اس میں شامل ہو، اور امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی شامل ہوں گے۔ میرا خیال ہے جب سعودی عرب شامل ہو گا تو سب شامل ہو جائیں گے۔"ٹرمپ کے مطابق انہوں نے بدھ کے روز بھی چند ممالک کے ساتھ "بہت مثبت بات چیت" کی ہے جنہوں نے معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ وہ سب بہت جلد شامل ہو جائیں گے۔"امریکی صدر نے اس معاہدے کو ایک "معجزہ" اور "حیرت انگیز" قرار دیا اورماضی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس پر دستخط کرنے کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ابراہیمی معاہدوں نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے درمیان امن معاہدوں کو یقینی بنایا۔ٹرمپ نے اپنے مخصوص اندازِ خطابت کے ساتھ دعویٰ کیا کہ "یہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن لانے میں مدد کرے گا۔"یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020 میں ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔


اہم خبریں سے مزید