• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب گوٹھ، گھر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایوب گوٹھ میں راجپر محلے میں واقع مکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، عباسی شہید اسپتال میں متوفی کی شناخت 25 سالہ عرفان ولد غلام اصغر جبکہ زخمیوں کی 12 سالہ کامران ولد حیدر ، 40سالہ آصف ولد کمال ، 25 سالہ زبیر ولد دلبر ، 25سالہ زیب ولد فدا حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ 20سالہ نوجوان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے،ایس ایچ او ممتاز مروت نے بتایا واقعہ متاثرہ گھر کی پہلی منزل پر پیش آیا جس میں زیادہ تر کام کرنے والے افراد ایک ہال نما کمرے میں رہتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ گھر کے اندر سے گیس پریشر بڑھانے والی ڈیوائس ملی ہے اور شبہ ہے کہ پریشر بڑھانے والی ڈیوائس استعمال کی گئی ہے ،ایس ایچ او کے مطابق کچھ افراد دھماکے سے مکان کی دیواروں کے ملبے کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے گیس سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید