کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے الخد مت کا”بنو قابل پروگرام“ کراچی کے نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے،سیکڑوں نوجوانوں نے عملی زندگی میں قدم رکھ دیا ہے،وہ آن لائن اور ملازمتیں کرکے اپنے خاندان کیلئے خوشحالی اور اطمینان کا باعث بن گئے ہیں، یہ الخدمت بنو قابل پروگرام اور الخدمت کی بڑی کامیابی ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز الخدمت کی جانب سے ادارہ نورحق میں بنو قابل کے ”فال سیشن“ کیلئے منعقد کئے گئے انٹرویو سیشن کے دورے اور طلبہ سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہی، منعم ظفر خان نے کہا کہ بنو قابل 4.0کی شاندار کامیابی کے بعد الخدمت بنو قابل پروگرام نے کراچی کے نوجوانوں کو رواں برس زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے سمر سیشن،اسپرنگ سیشن اور اب فال سیشن کا اہتمام کیا ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے،یہ پروگرام نوجوانوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے،علاوہ ایں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ضلع کورنگی کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام مینار پاکستان لاہور،ملک میں اسلامی انقلاب اور اقامت دین کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جماعت اسلامی ملک میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے۔