• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، مختلف علاقوں سے 6 افراد کی لاشیں ملیں 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،مختلف علاقوں سے 6 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق سلطان آباد ہجرت کالونی میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ز د میں آکر 30 سالہ نامعلوم شخص جا ں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ، شناخت سلیم کےنام سے ہوئی ہے،کورنگی بلال چورنگی سے 60 سالہ نامعلوم شخص ، پاک کالونی کےعلاقے گولیمار غریب نواز کالونی سے 55سالہ نامعلوم شخص،گڈاپ سٹی کے علاقے ذکریا گوٹھ سے 50سالہ نامعلوم شخص ،صدر کے علاقے جناح کارڈیو اسپتال کےاندر سے 75سالہ عبدالصمد کی لاشیں ملیں ،دریں اثنا گارڈن تھانے کی حدود عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ، شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز کے نام سے ہوئی ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوا ہے،متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید