• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت کسی مفاد کیلئے نہیں کی، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت کسی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ پاکستان، عوام اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کی ہے،سابق اسپیکر آغا سراج درانی مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی نون لیگ کی حمایت نہ کرتی تو ملک نئے انتخابات کی طرف جا سکتا تھا،ہماری مجبوری ہمیشہ جمہوریت رہی ہے کیونکہ چاہے جمہوریت کتنی ہی کمزور کیوں نہ ہو وہ کسی بھی آمریت سے بہتر ہے، ہم نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ،اگر ہم وفاق کی حمایت نہ کرتے تو سیاسی بحران پیدا ہو سکتا تھاہم نے ملکی مفاد میں یہ فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے اپنے کیسز ختم کرا لیے مگر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف مقدمات اب بھی زیرِ سماعت ہیں، اور کسی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ وفاق کے خلاف کوئی بیان نہ دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید