کراچی (اسٹاف رپورٹر )ماڈل کالونی قبرستان کے قریب گذشتہ شب پولیس مقابلے میں ہلاک مبینہ ملزم کے اہلخانہ نے تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرے میں خواتین بھی شامل تھیں ،ورثاء نے دعویٰ کیا کہ غلام فرید اور کاشف کو گھر سے اٹھایا گیا اور ڈکیت ظاہر کرکے جعلی مقابلے میں گولیاں ماری گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا ہم تدفین نہیں کریں گے ، پولیس نے ماڈل کالونی قبرستان کے قریب گزشتہ شب دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، دونوں زخمی ملزمان غلام فرید اور کاشف حسین کواسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ غلام فرید دوران اسپتال منتقلی دم توڑ گیا تھا۔