کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مر کزی سیکر ٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیر علامہ محمد طاہر اشر فی سے ملاقات کرکےزائرین کے زمینی سفری مسائل کے حل،زیڈ جیو پالیسی کی مشکلات،امن عامہ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگوں کی ،وزیر مذہبی امور نے باہمی تعاون اور رابطے کے زریعے زائر ین کے مسائل کے حل سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کی یقین دھانی کروائی۔