کراچی (جنگ نیوز)سندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں شاہینہ شیرعلی سے سے کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی لیڈیزونگ کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ‘اس موقع پر خواتین کودرپیش مسائل ‘ان کے حقوق اور انہیں ہنرمندبنانے کیلئے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد میں لیڈیزونگ کمیٹی کی کنوینر نوشین جاوید‘ذوہیراحسین ‘اسماء عبدالغنی شامل تھیں جبکہ اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر کے صدر محمد رفیق مارااورمیڈیا سیل انچارج محمد سلیمان منرائی بھی موجودتھے۔