• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس کو بڑے پیمانے پر دیکھ رہے ہیں پہلے رانو ریچھ کو منتقل ہونے دیں، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے رانو ریچھ کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت پر کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد اور حالت زار سے متعلق از سرنو رپورٹ طلب کرلی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہئے، کیس کو بڑے پیمانے پر دیکھ رہے ہیں پہلے رانو ریچھ کو منتقل ہونے دیں، زو ہونے چاہیں یا ختم ہونے چاہیں وہ بھی دیکھنا ہے،کنزرویٹو جنگلی حیات کے جاوید نہر نے کہا کہ ایک ریچھ کی منتقلی کا معاملہ ایسا نہیں کہ بین الاقوامی ماہرین کی خدمات طلب کی جائیں، قومی ماہرین ان معاملات سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں، سینئر ڈائریکٹر کراچی زو نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ، عالمی تنظیم فور پاز اور پی آئی اے سے رانو کی منتقلی کے لیئے رابطہ کیا ہے، فور پاز کے مطابق ان کی ٹیکنیکل ٹیم ارجنٹینا میں مصروف ہے، فوز پاز نے رانو کی منتقلی 15 نومبر کے بعد کرنے کی تجویز دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید