• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، داخلے منسوخی کیخلاف درخواست، وکیل داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے داؤد یونیورسٹی میں طلبا کے داخلے منسوخی کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر یونیورسٹی کے وکیل سے جواب طلب کرلیا، درخواست کی سماعت پر یونیورسٹی کے وکیل کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا گیا ، درخواست گزار نے موقف اختیار دیا کہ طلبا کے امتحانات ہونے والے ہیں، جلد فیصلہ نہ کیا گیا تو طلبہ کے کیریئر کو نقصان پہنچے گا، طلبہ کی جانب سے حلف نامے جمع کرائے جاسکتے ہیں، ان کا کیریئر بچایا جائے، متاثرہ طلبا کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر داؤد یونیورسٹی کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید