کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان و پارلیمانی لیڈر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کر م اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ شہر میں ہرطرف کام جاری ہے منعم ظفر روز پریس کانفرنس کے بجائے اپنے ٹاؤن چیئرمینز پر توجہ دیں،سڑکوں،پانی یاصفائی کے مسائل آپ کے زیر انتظام علاقوں میں زیادہ ہیں تین دفعہ آپ کے میئر اس شہر میں رہے لیکن مسائل حل نہ کرسکے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ تنقید کی سیاست کی لیکن حقیقت سے ہمیشہ بہت دور رہے ہیں۔