• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجر کے زور پر معمر خاتون سے ڈکیتی کرنے والی ماسی ساتھی سمیت گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جوہر آباد پولیس نے خنجر کے زور پر معمر خاتون سے ڈکیتی کرنے والی ماسی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق 15 اکتوبر کو ایف بی ایریا بلاک 9 میں واقع مکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ،واقعہ کا مقدمہ شہری محسن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت محمد اول عرف ریحان اور ندا زوجہ عمر فاروق کے ناموں سے کی گئی، ملزمہ ندا گھر میں ماسی کا کام کرتی تھی اور اس نے گھر کا دروازہ کھول کر ساتھی ڈاکو کو اندر داخل کروایا، ملزم نےشہری کی والدہ کے گلے پر خنجر رکھ کر لاکھوں کے طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر اشیاء لو ٹی اور فرار ہو گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ تولہ طلائی زیوارات اور دو موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں،ملزمہ اور ملزم آپس میں دوست اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید