ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس پی جاوید احمد نے کہا ہے کہ سفید چھڑی کے نشان کو جلد ٹریفک قوانین میں شامل کیا جائے گا اور اس کی آگاہی کے لیے چوکوں پر بڑے بڑے بورڈ اور پینا فلیکس بھی لگائے جائیں گے تاکہ تمام ڈرائیورز حضرات کو سفید چھڑی کے بارے میں معلوم ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں نابینا افراد کی واک کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر اور پی اے بی پنجاب کی صدر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم اس نشان کو نصاب کا حصہ بنائیں ۔