• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، کار، رکشہ اور 19 موٹر سائیکل غائب ہوگئے

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی 65 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،ایک رکشہ ، 19 موٹر سائیکل ، 3 گائے ،2 ٹرانسفارمر اور 35 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 19 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں دو موٹر سائیکل ، جڑواں شہروں میں 8 موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 4 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لی گئی ، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سٹور سے 33 لاکھ روپے ، تھانہ بنی کے علاقے میں 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے ، وفاقی دارالحکومت پولیس نے صرف 10 مقدمات پر ہی اکتفا کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 10 میں سے 5 مقدمات تھانہ انڈسٹریل ایریا اور 3 مقدمات تھانہ کھنہ میں درج کئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید