اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے زراعت پر اثرات سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء اعلی سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں سیلاب کے زراعت پر نقصانات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں گندم پالیسی سے متعلق صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔ کسانوں کیلیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان متوقع ہے۔