راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین خواتین اور ایک لڑکے کو اغواکرلیاگیا، تھانہ چک لالہ کو شفیق الرحمن نے بتایا کہ میری بیٹی (ک) بی بی 4 بجے موبائل ٹھیک کروانے کے لیے چکلالہ بازار گئی جو واپس نہ آئی مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کوئی اغواء کرکے لے گیاہے ،تھانہ مندرہ کو ممریز نے بتایا کہ سائل کی بیوی (ب) بی بی بعمر 32 سال 9 بجے صبح گھر سے سسر کی پنشن نکلوانے کی غرض سے پڑی بہال کے لیے گئی جو تاحال واپس نہ آئی ۔