• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی شعبہ کاروبار چلائے، سہولت حکومت دے گی، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ، وزیراعظم

اسلام آباد (نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کاروبار چلائے، سہولت حکومت دے گی، فرسٹ ویمن بینک آف پاکستان کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے، جی ٹی جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ پاکستان کی معاشی ترقی ، مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے فروغ کے لیے یو اے ای کے صدر کے تعاون کا مظہر ہے۔ہم اپنے سرکاری ملکیتی اداروں کی مکمل تنظیم نو کرنا چاہتے ہیں جو فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،چیئرمین ٹو پوائنٹ زیرو شیخ زید بن ہمدان بن زید النہیان، وفاقی وزراء،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ہمارے دلوں میں بہت احترام ہے۔

اہم خبریں سے مزید