• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کا بڑا اقدام، اعلیٰ فوجی جنرلوں کو کرپشن پر فوج اور پارٹی سے نکال دیا

کراچی (نیوز ڈیسک )چینی صدر کا بڑا اقدام، اعلیٰ فوجی جنرلوں کو کرپشن پر فوج اور کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا۔نائب چیئرمین اور سابق سیاسی امور سربراہ شامل، نو اعلیٰ فوجی افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔ ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا یہ اقدام شفاف، متحد اور جنگ کے لیے تیار نظام کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔ چین نے فوج اور کمیونسٹ پارٹی سے دو اعلیٰ ترین فوجی جنرلوں کو بدعنوانی کے الزامات میں برطرف کر دیا ہے۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ کے مطابق ہی ویدونگ، جو مرکزی فوجی کمیشن (CMC) کے نائب چیئرمین تھے، اور میاؤ ہوا، جو فوج کے سیاسی امور کے سربراہ رہ چکے ہیں، کو سنگین نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر نکالا گیا۔

اہم خبریں سے مزید