بیجنگ(نیوز ڈیسک) — چین کے جے-16 لڑاکا طیارے نے دو غیر ملکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا کر ملک کے ایئر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون سے باہر نکال دیا۔انٹی اسٹیلتھ ریڈار سے مدد، غیر ملکی طیاروں کے ارادے اشتعال انگیز تھے،،چینی پائلٹ کا انکشاف،یہ غیر ملکی طیارے امریکا کے ففتھ جنریشن جدید ایف-22طیارے ہو سکتے ہیں، تجزیہ کار،چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا، جس کا انکشاف رواں ماہ سی سی ٹی وی کی رپورٹ میں ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، امکان ہے کہ یہ غیر ملکی طیارے امریکا کے جدید ایف-22 طیارے ہوسکتے ہیں۔